Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا، صدر مملکت

Now Reading:

بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے انتہائی اہم اعلان کردیا

صدر مملکت نے کہا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر کے پریس ونگ سے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے پائیدار طرز زندگی اپنانے، قدرتی آبی وسائل کی حفاظت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کو بچانے کیلئے زرخیز مٹی کی حفاظت یقینی بنانے، عالمی سطح پر تبدیلی لانے کیلئے شرکت داری کو فروغ دینا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے حکومت اور پاکستانی عوام کو شدید چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز، غیر متوقع بارشوں اور خشک سالی سے متاثر ہوا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ  بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے، بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ایوان صدر آئی ایس او سے تصدیق شدہ دنیا کے ماحول دوست صدارتی دفاتر میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوانِ صدر ایک میگاواٹ کے سولر پاور منصوبے سے نہ صرف اپنی بجلی کی ضروریات پورا کرتا ہے بلکہ قومی گرڈ میں بھی بجلی دیتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ جنگلی وسائل ماحولیاتی استحکام کے لیے اہم ہیں، جنگلات، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ماحولیات ماحول سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنے اور مثبت اقدامات کرنے کے لیے وقف ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو فطرت سے اپنے تعلق کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر