آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم ماحول دشمن عناصرنے جنگلات میں آگ لگادی، جس پرقابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آزاد کشمیرکی وادی سماہنی کڈیالہ بلاک کےجنگلات میں ماحول دشمن عناصرنے آگ لگا دی ہے،آگ بجھانے کے لیے محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اورمقامی کمیونٹیز متحرک ہوگئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرزاہد نے بول نیوزکوبتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پرکافی حد تک قابو پالیاگیا ہے، تاہم، جنگل سے اٹھنے والا دھواں آسمان سے باتیں کررہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آتش زدگی کے نتیجے میں جنگلات کا وسیع رقبہ جل کرراکھ ہوگیا ہے۔ خوف ناک آتش زدگی کے سبب جنگلات میں رہنے والی حیات بھی بری طرح متاثرہوئی ہے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاراورمقامی کمیونٹی آگ پرروایتی طریقے سے قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ جنگلات کے باغسربلاک میں بھی ماحول دشمن عناصر نے آگ لگا دی ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
