Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کا کوئی رکنِ اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہوا

Now Reading:

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کا کوئی رکنِ اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہوا
قومی اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع نہ ہوسکا کیوں کہ آج کوئی بھی رکن تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی استعفوں کی تصدیق کا عمل 6 جون سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی کو تصدیق کے لیے بلایا تھا لیکن تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن اسمبلی نہیں آیا جس کے سبب استعفوں کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 6 جون سے روزانہ کی بنیاد پر 30 ارکان قومی اسمبلی کو طلب کیا ہے اور استعفوں کی تصدیق کیلئے 10 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جب کہ تصدیق کے لیے ہر رکن کے لیے 5 منٹ مقرر کررکھے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف مقررہ وقت یعنی 10 جون کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں سے متعلق اپنا فیصلہ کریں گے اور اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ ہم استعفیٰ دے چکے ہیں جو منظور بھی ہوچکے ہیں لہذا دوبارہ اس عمل کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 131 ہے جنہوں نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے فوری بعد قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر