Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ وقت گزر گیا جب وزیر اعظم سویا ہو اور ڈالر مہنگا ہو جائے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

وہ وقت گزر گیا جب وزیر اعظم سویا ہو اور ڈالر مہنگا ہو جائے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ وقت گزرگیا جب وزیراعظم سویا ہواور ڈالرمہنگا ہوجائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے باوجود وزیراعظم عوام کے ریلیف کا سوچ رہے ہیں، وہ وقت گزرگیا جب وزیراعظم سویا ہواور ڈالرمہنگا ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے،  پنشنرز کیلئے بھی خوشخبری آرہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی دی ہوئی مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بجٹ سے ملک میں معاشی استحکام ہو گا اورغریب کو ریلیف ملے گا، زراعت آئی ٹی، صنعت اور نوجوانوں کے لیے تاریخی اعلانات کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ وقت ختم ہوگیا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہو اور وزیر اعظم کو علم نہ ہو، اب ٹماٹر، آلو اور پیاز ہر چیز سستی ہوگی، عوام کاروباری حلقوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے بارے میں سوچ رہی ہے وزیراعظم رات کو سوتے نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر