Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی

Now Reading:

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی

کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں جاری گراوٹ نے اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیجان کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

کرپٹوکرنسی کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن جیکوکے مطابق گزشتہ 7 روزمیں بٹ کوائن کی قدرمیں 27 فیصد سے زائد کی کمی ہوچکی ہے، جس کی اہم وجہ سرمایہ کاروں کی خطرات کے حامل اثاثوں بشمول کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری سے دوررہنا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدرگزشتہ روز18 ماہ کی کم ترین سطح 21 ہزارڈالرپرپہہنچ گئی۔ بٹ کوائن کی قدرمیں اس سے پہلے اتنی بڑی کمی گزشتہ سال نومبرمیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج مالی بحران کا شکار، ملازمین فارغ

رپورٹ کے مطابق کرپٹوکرنسی مارکیٹ کوگرانے میں امریکا کے ادارے برائے شماریات کی افراط زرکے حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشماراورالگورتھمک مستحکم کوائن ٹیرا یوایس ڈی اورلیونا کے ساتھ ٹیرا ایکوسسٹم کے ڈھے جانے نے اہم کردارادا کیا۔

Advertisement

کرپٹوانڈسٹری پرنظررکھنے والے ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قدربیس ہزارڈالرسے بھی نیچے جانے کے امکانات ہیں۔ تاہم، اس کا ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ طویل المدتی سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔

تھیمیٹک کرپٹوانویسٹمنٹ پلیٹ فارم کے شریک بانی اورسی ای اوکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن اورسخت قانون سازی کے باوجود سروائیوکررہی ہے اورمیں دیکھ سکتا ہوں کہ آئندہ پانچ سالوں میں کرپٹومارکیٹ کیپ 10 کھرب ڈالرسے تجاوز کرجائےگا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت زیادہ منافع کے باوجود کرپٹواثاثے بہت زیادہ رسکی اورمتغیرشمارکیے جاتے ہیں لہذا سرمایہ کاروں کواس میں اپنی بچت کا 5 تا 10 فیصد سے زیادہ مختص نہیں کرنا چاہیئے۔

2022 کرپٹو کرنسی کریش ہونے کا سال !!!

کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ پرنظررکھنے اوراس کی قدرکے بارے میں پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کاروں نے نئے سال کے آغازپرہی پیش گوئی کردی تھی کہ 2022 بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے۔

اس بابت ماہرین کا کہنا تھا کہ آنے والے مہنیوں میں بٹ کوائن کی قدرمیں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پربھی مرتب ہوں گے۔

Advertisement

جب کہ وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا اس بارے میں کہنا تھا کہ کرپٹوکرنسی لمحوں میں آسمان سے زمین پراورزمین سےآسمان پر جانےوالی متغیرکرنسی ہے۔ اورمستقبل میں اس کی قدرمیں مزید 20 فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔ لیکن بٹ کوائن کی وجہ شہرت ہی اس کا عدم استحکام ہے۔

سوسیکس یونیورسٹی کی فنانس پروفیسرکیرول الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ 2022 میں بٹ کوائن کی قدرنہایت کم ہوکر 10 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ جائے گی۔ اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں اس سے کمایا گیا سارا منافع ورچوئلی غائب ہوجائے گا۔

کیرول کا کہنا تھا کہ اگر میں ایک سرمایہ کارکی نظرسے سوچوں تومجھے 2022 میں بٹ کوائن کریش ہوتا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اوراسے سرمایہ کاری میں ایک کھلونے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہنا تھا کہ تاریخ خود کودہراتی ہے۔ 2018 میں بٹ کوائن 20 ہزارڈالرکی سطح پرپہنچ کرچند ماہ میں 3 ہزارتک گرگیا تھا۔

یونین بینک کے چیف ایکویٹی اسٹریٹیجسٹ ٹوڈ لوونسٹن کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کے پرائس چارٹ پرنظرڈالی جائے تو اس میں کئی ببلزدکھائی دیتے ہی۔

کرپٹوکرنسی کو سپورٹ دینے والے افراد اس بارے میں کہتے ہیں کہ اس وقت چیزیں مخلتف تھی اب اس مارکیٹ میں بڑے ادارے سرمایہ کاری کے لیے کود رہے ہیں۔  لیکن میرے خیال میں 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر