Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ حکومت کو نکما قرار دے دیا

Now Reading:

ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ حکومت کو نکما قرار دے دیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ حکومت کو نکما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نکمی حکومت نے میری عمر کا لحاظ کیے بغیر مجھ پر دہشتگردی کی دفعات لگائی ہیں ۔

سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ے پی ٹی آئی جماعت ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہے، ہم پاکستان سے محبت کرنے والے اور غیرت والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکوم نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے غلام نہیں ہیں، ہم ایک آزاد قوم ہیں  اور ہم مسلسل جدوجہد کریں گے چاہے اس میں ہماری جان بھی چلی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو جو بربریت اور غنڈہ گردی پولیس نے کی وہ سب میڈیا والوں نے دیکھی، رانا ثنااللّہ کو اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں سزا مل جاتی تو وہ ایسی حرکتیں نہیں کرتے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ہم تین نہتی عورتیں اسلام باد جارہی تھی، مجھے اورمیرے ساتھ میری بیٹی کو گاڑی سے اترانے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے لئے ایک ایک دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہمارے تین ورکر شہید کر دئیے گئے ، ہم ایک ایک ورکر کا حساب لینگے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر