 
                                                                              نیر بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کا انتقال ناقابل برداشت سانحہ ہے، ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، پوری پیپلز پارٹی ڈاکٹر سکندر میندھرو کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور ڈاکٹر سکندر میندھرو کے درجات بلند فرمائے۔
پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے
ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی طبیعت کئی ماہ سے خراب تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے آغا خان سے کینسر کا علاج کرایا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق، ان کی لاش کو تین دن بعد پاکستان واپس لایا جائے گا۔
بدین ضلع میں پیدا ہونے والے 78 سالہ سکندر علی میندھرو پی پی پی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور مارچ 2018 سے سینیٹر تھے۔
وہ 1993 سے 1996، 1997 سے 1999، 2002 سے 2008 اور 2008 سے 2013 تک متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سندھ رہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 