
پاکستان سے جانے والے عازمینِ حج کی سہولیات کے لئے مکہ اور مدینہ میں مذہبی امور کا مین کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ شعبہ مکہ روانگی، ہیلپ لائن، مانیٹرنگ، شکایات سیل،حرم گائڈز اور شعبہ گمشدگی و بازیابی قائم کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس پر مذہبی امور کا عملہ عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے ادویات کی بڑی کھیپ سعودی عرب پہنچا دی گئی ہے۔
اسکے علاوہ عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کیلئے پاکستانی حج میڈیکل مشن نے مکہ اور مدینہ میں اسپتال قائم کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب رہائشی سیکٹرز اور سعودی ایئرپورٹس پر ڈسپنسریاں بھی فعال کر دی گئیں ہیں جبکہ رہائشی عمارتوں میں حجاج کی آمد، کھانا، حرم ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین حج بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 6 جون کو 23 سو عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، آج مزید 5 پروازوں کے ذریعے 16 سو سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 3 جبکہ ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک حج پرواز سعودی عرب روانہ ہو گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News