
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے سہولیات میں اضافے، فلائٹ آپریشن کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ہوابازی نے پی آئی اے کو کراچی، سکھر، اسلام آباد کے فلائٹ شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کرنے کی ہدایات دیں۔
خواجہ سعد رفیق نے سی اے اے کو ہدایت دی کہ سکھر ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرکے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن شروع کیا جائے۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سی اے اے ملک کے تمام ایئرپورٹ پراجیکٹس کو مکمل کمرشل بنیادوں پر تیار کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News