ہنگری اور انگلینڈ کے مابین نیشنز لیگ گروپ میچ بڈاپسٹ میں ہفتے کے دن کھیلا جائے گا جو بالغ تماشائیوں کے بجائے بچے دیکھیں گے۔
یہ فیصلہ یوئیفا کی جانب سے کیا گیا، کیونکہ ہنگری کو اپنے مداحوں کے نسل پرستانہ رویے کے بعد ہجوم کے بغیر میچ کھیلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
لیکن ان کی فٹ بال ایسوسی ایشن یوئیفا کے ضابطے کا استعمال کر رہی ہے جو بچوں کو ایک بالغ کے ساتھ شرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
انگلیند اور ہنگری کے مابین ہونے والے اس میچ کے لئے 30 ہزار بچوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
واضح رہے کہ جون 2021 میں یو ای ایف اے نے ہنگری کو شائقین کے بغیر تین میچ کھیلنے کا حکم دیا تھا اور فائنل میچ معطل کر دیا گیا تھا.
جبکہ یورو 2020 کے دوران ان کے حامیوں کے امتیازی سلوک کے نتیجے میں ان پر 85 ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
2 ستمبر کو بڈاپسٹ میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ نسل پرستانہ بدسلوکی کے بعد انہیں فیفا کی طرف سے بند دروازوں کے پیچھے دو میچ کھیلنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی رحیم سٹرلنگ اور جوڈ بیلنگھم دونوں کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور پسکاس ایرینا میں گھریلو شائقین کی طرف سے پچ پر اشیاء پھینکی گئی تھی۔
یوئیفا کے ضوابط کے آرٹیکل 73 کے تحت، اسکولوں اور فٹ بال اکیڈمیوں کے 14 سال تک کی عمر کے بچوں کو میچ میں بلا معاوضہ مدعو کیا جا سکتا ہے، اگر ان کے ساتھ کوئی بالغ ہو۔
گلین کمارا کو چیک ریپبلک میں سپارٹا پراگ کے شائقین نے مذاق اڑایا تھا جب رینجرز نے انہیں گزشتہ سال یوروپا لیگ میں کھیلا تھا جس کے بعد یہ میچ انہی حالات میں کھیلا گیا تھا.
اس میچ میں بھی 10 ہزار بچوں اور ان کے محافظوں نے بند دروازوں کے پیچھے یہ میچ دیکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
