پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کو غیرقانونی طور پر بدل رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 مخصوص نشستوں پر فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 5 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا نوٹس لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کو تبدیل کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر آئین کو غیرقانونی طور پر بدل رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی ساکھ کھوچکے ہیں، فوراً مستعفی ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے خود استعفیٰ دےدیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن آئین کو بدلنا چاہ رہے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کرواسکتا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مخصوص نشستوں کو فوری نوٹی فائی کیا جائے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ابھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہا اور الیکشن کمیشن کا یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
