
صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے بنائے کیسز میں ہماری بےگناہی کے ثبوت آئے ہیں۔
صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں اسپیشل سینٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔
انہوں نے کہا مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہے اور یہ یہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو نکلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں اور جواہرات بیچے گئے اور ان سے کالا دھند بنایا گیا ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے 3 سال کوئی منصوبہ نہیں لگایا بلکہ لوٹ مار کی جس کا نقصان آج قوم برداشت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام دوست بجٹ دیا اور انشاء اللہ پنجاب کے بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News