سندھ ہائی کورٹ نے حسن اسکوائر پرغیر قانونی گیراج کی تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حسن اسکوائر اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسن اسکوائرپرغیر قانونی گیراج کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی، ڈی ایم سی شرقی، ایس ایچ اوعزیز بھٹی اوردیگر سے بھی جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے دو بارتجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود تجاوزات کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حسن اسکوائراوراطراف میں بڑے پیمانے پرتجاوزات قائم ہیں۔ حسن اسکوائرپرسروس روڈ اور فٹ پاتھوں پر قبضے ہیں۔ حسن اسکوائرفلیٹس کے اندر گیراج تک کھول لیے گئے۔
لاپتا شہری کی بازیابی کا کیس
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن کے علاقے سے لاپتا شہری شاہزیب کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہل خانہ گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے۔
جسٹس جنید غفارنے ریمارکس دیے کہ اگرگمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کرائیں گے تو تحقیقات کیسے ہوں گی؟ پہلے مقدمہ درج کرائیں تاکہ پتا تو کون لے گیا کہاں گیا؟
والد نے بیان دیا کہ بیٹے کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں پریشان ہوں کہاں جاؤں جس پرعدالت نے درخواست گزارکو ہدایت کی کہ آپ جائیں سب سے پہلے بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کراکر بیان ریکارڈ کرائیں۔
عدالت نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 21 جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
