
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے تیسرے میچ کے دوران ایک تماشائی کی جانب سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو ملتان کے آموں کی پیشکش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک مداح کی جانب سے ثناء میر کو ملتان کے آم دینے کی آفر کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’میں ثناء میر کو ملتان کے آم دینا چاہتا ہوں‘۔
ثناء میر نے مداح کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/mir_sana05/status/1536073684795940867?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536073684795940867%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1098535
خیال رہے کہ ثناء میر نے 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بولنگ کے حوالے سے انہوں نے ون ڈے میں 151 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 89 شکار کیے تھے۔
ثناء میر نے ون ڈے میں 1630 اور ٹی 20 میں 802 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان نے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News