Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

Now Reading:

کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا محال
لوڈ شیڈنگ

لوڈ شیڈنگ

کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری  ہے،  لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں کے الیکٹرک کے اعلان کردہ 3 گھنٹے نہیں بلکہ 6 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

اسکے علاوہ رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب   رہے جن میں پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ ،اے بی سینیا لین، گلشن ظہور ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی ، گلشن غازی ، عزیزآباد، حسین اباد اور  لیاقت ااباد سی ایریا کے بعض بلاکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت ملک میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔

شہبازشر یف نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات چاہیے، عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شارٹ اورلانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے، شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ دورانیے میں واضح کمی لائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر