Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے بھی جنم لیا، پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے خبر ملتی ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پی ٹی وی اسپورٹس واحد اسکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت اپنی ٹیم اور اپنے کارکنوں کو شاباش دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے، انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، ہماری حکومت آئی تو معلوم ہوا پی ٹی وی اسپورٹس کا کرکٹ رائٹس کے لئے نجی چینلز سے معاہدہ ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اپریل 2022ء میں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر