Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع  اور سالمیت کی ضامن ہے،  جنرل ندیم رضا

Now Reading:

پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع  اور سالمیت کی ضامن ہے،  جنرل ندیم رضا
پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع  کے خلاف سالمیت کی ضامن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکورٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ قومی سیکورٹی ناقابل تقسیم ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اور ملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ہماری قومی سیکورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے، قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر