
شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیوورکرز جاں بحق اور 1 راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 پولیوں ورکرز میں رضا و اللہ اور دل بادشاہ شامل ہیں، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان بھر میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
خیال رہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گولیوں کوخول قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ جب کہ کام کرنے والی تمام 21 ٹیموں کو واپس بلایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News