Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشن منانا قبل از وقت ہے، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے، حنا ربانی کھر

Now Reading:

جشن منانا قبل از وقت ہے، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے، حنا ربانی کھر
حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف اجلاس میں پیش رفت اختتام نہیں آغاز ہے جس کے لئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور خواجہ عدنان ظہیر ڈی جی ایف اے ٹی ایف کے ہمراہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ انہوں نے ایف اے ٹی ایف پلینری کے برلن اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان کی 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان اور سنہری عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مشروط رضامندی! 

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اپنی تکنیکی ٹیم کو پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کی اجازت دے دی ہے ،  جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو اس تکنیکی ٹیم کو وزٹ کی اجازت دی جاتی ہے اور امید ہے جلد پاکستان گرے لسٹ سے باہر کو گا۔

Advertisement

وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگرد کارروائیوں میں مالی معاونت کو روکا اور مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا جب کہ  ہم جانتے ہیں گرے لسٹ سے نکلنا کتنا مشکل کام ہے لیکن ہمیں امید ہے پاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہم کوشیش کر رہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم اکتوبر سے قبل اپنا کام مکمل کر کہ رپورٹ جمع کرائے جب کہ  گرے لسٹ سے نکلنے کی خبرسے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے اور کوشش ہوگی دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ فیٹف قانون سازی کے معاملے پر طریقہ کارپرتحفظات تھے لیکن پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن نے مل کر قانون سازی منظور کی  اور ہم نے ہمیشہ فیٹف کے غیرسیاسی رہنے کی بات کی جب کہ اس میں شک نہیں فیٹف کی شرائط مشکل تھیں لیکن فیٹف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کیا  اور پاکستان کو کلیئر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت عمدہ کام کیا اور مشکل ترین اہداف حاصل کیے ، قومی اور صوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین انداز میں کیا ہے ،  ہم اب اپنی موجودہ پوزیشن جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری یہ کوششیں دیگر ممالک کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا اور پاکستان نےفیٹف کےمعاملات پرذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ فیٹف کے معاملے پر جن کو کریڈٹ چاہیے ہم تمغے دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر