Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی مرتبہ مصر سے ملے شہابِ ثاقب میں سپرنووا کے آثار دریافت

Now Reading:

پہلی مرتبہ مصر سے ملے شہابِ ثاقب میں سپرنووا کے آثار دریافت

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصر سےملنے والے ایک شہابی پتھر میں دو انکشافات ہوئے ہیں ، اول: اس میں پھٹتے ہوئے ستارے یعنی سپرنووا کی آثار ہیں اور دوم یہ خود ہمارے نظامِ شمسی سے بھی پرانا ہے۔

یہ انوکھا اور عجیب و غریب شہابی پتھر (میٹیورائٹ) 1996  میں دریافت ہوا تھا اور ماہرین کے زیرِ مطالعہ تھا۔  ماہرین کے مطابق اس میں کسی سفید بوتے ستارے کے پھٹنے کی باقیات موجود ہیں جو بتاتی ہے کہ اس کی تاریخ خود نظامِ شمسی سے بھی پرانی ہے۔

اسے ہائپیشیا کا نام دیا گیا ہے اور پہلے تو اس کے غیرارضی پتھر ہونے پر شبہ تھا لیکن اب اس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے ایک نایاب ترین دریافت قرار دیا گیا ہے۔ اس قسم کےشہابئے کاربونیشیئس کونڈرائٹ کہلاتے ہیں جن میں عموماً کاربن کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

Advertisement

تاہم ایک اور نایاب گروہ کے شہابی پتھر سی ایل زمرے کے ہوتے ہیں اور یہ پتھر اسی نسل سے تعلق رکھتا ہے ۔ معلوم ہوا کہ ان کی تشکیل بہت قدیم ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ وہ ہمارے سورج، سیاروں اور اس سے وابستہ چاندوں سے بھی پہلے بنا تھا اور ایک طویل مدار میں گھوم رہا تھا پھر زمین کی تشکیل کے بعد اب سے 26 برس پہلے مصر سے دریافت ہوا تھا۔

ہائپیشیا میں زینون نامی عنصر کی غیرمعمولی مقدار ہے جو بتاتی ہے کہ یہ خود نظامِ شمسی کی دہکتی ہوئی ڈسک یا نیبولہ سے بھی چار کروڑ سال پہلے وجود رکھتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر