عالمی شہرت یافتہ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ’دی پرنسز‘ 30 جون (آج) کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
اس فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔
🇬🇧 “The definitive Princess Diana documentary” – Rolling Stone
AdvertisementLondon! Don’t miss the UK premiere of #Sundance 2022 doc THE PRINCESS at @CentralPictureH on 9 June: https://t.co/f3lwCvi4Ba #SundanceLondon @AltitudeFilms pic.twitter.com/2g3pD5QzdQ
— SundanceFilmFestival (@sundancefest) June 3, 2022
واضح رہےکہ 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہزادی ڈیانا اور ان کے ساتھی دودی الفائد ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
شہزادی ڈیانا کی وفات پر دنیا بھر میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی آخری رسومات ٹی وی پر دو ارب ناظرین نے دیکھی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
