Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Now Reading:

سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
بارش

بارش

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا تاہم کشمیر اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ جنوبی و سطی اضلاع میں شدید گرم  رہے گا تاہم شام و رات کے دوران  گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے  بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہےکہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید  گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر ٓلود رہے گا تاہم  کشمیر  میں بعض مقا ما ت پر  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر