پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے پوئے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر امجد ثاقب کے عوامی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ایک عظیم کارنامہ ہے، مستقل مزاجی اور مسمم ارادے سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے افراد پر قوم کو فخر ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے گوجر خان کی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے، گوجر خان میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں کا اجراء ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
