
اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے اسکا اعتراف کل حکومتی وزراء کرچکے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا جسکی وجہ سے مہنگائی ہوئی، جو باتیں ہم کرتے تھے اسکا اعتراف کل حکومتی وزراء کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے باہر آجاؤ، زمینی حقائق دیکھ لو، اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد تمام مالیاتی اختیار صوبے کے پاس ہیں، چار سال میں تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع کو کتنے پیسے دیے ہیں، عوام میں جاکر کیا جواب دوگے۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ ہم نے قبائلی اضلاع کو امن کا تحفہ دیا، بلدیات کے فنڈ پر حکومت نے پندرہ ارب کا کٹ لگادیا ہے، اے ڈی پی میں اپوزیشن کے حلقوں کیلئے کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News