پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ عہدہ سنبھالنے والے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے احمد نواز نے لکھا ’’ وہ بے حد خوش ہیں کہ آج انہوں نے آکسفورڈ یونین کے صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں تاہم ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔
https://twitter.com/Ahmadnawazaps/status/1539235598606733317?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1539235598606733317%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F289866
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بطور صدر اپنے دور میں اس بات کا منتظر ہوں کہ سب سے اہم مسائل پرعالمی رہنماؤں کے مذاکرے کراؤں جب کہ اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں اور آزادی اظہار کو برقرار رکھ سکوں۔
خیال رہے کہ احمد نواز رواں سال مارچ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی ‘آکسفورڈ یونین’ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور اب انہوں نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
Our biggest hope are youth of Pakistan. I congratulate Ahmad Nawaz, an APS survivor who also lost his brother Harris in the heinous Peshawar massacre, on being elected as President of Oxford Union. We must register that despite all setbacks Pakistan will keep on shining & rising. pic.twitter.com/WSwuYTdrjT
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 26, 2022
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستانی طالب علم احمد نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سب سے بڑی امید پاکستان کے نوجوان ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ’’میں اے پی ایس کے زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پشاور کے گھناؤنے قتل عام میں اپنے بھائی حارث کو کھو دیا تھا‘‘۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ٹوئٹ میں لکھا ’’ احمد نواز معتبر آکسفورڈ یونین کے صدربن گئے ہیں ، انہوں نے یہ بڑا اعزاز عزم اورقوت ارادی سے حاصل کیا۔
Great honour & inspiring journey fuelled by determination & sheer will power. Ahmad Nawaz, who survived horrific attack on APS Peshawar, has become President of prestigious Oxford Union. He has set an example worthy of emulation by our youth. Pakistan is proud of you, Ahmad. pic.twitter.com/jWiaCo4eG5
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 27, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید لکھا ’’ احمد نواز نے نوجوانوں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ، پاکستان کو احمد نواز پرفخر ہے‘‘۔
اس سے قبل احمد نواز کو برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے نوازا جا چکا ہے جب کہ امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبا اختیار بنانے پر انہیں کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی اور انہیں دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ میں اگست 2020 میں داخلہ ملا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
