نیوزی لینڈ کے سابق لیجنڈ راس ٹیلر نے بطور کھلاڑی یا کوچ کے طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔
راس ٹیلر نے کہا کہ ہاں، دونوں میں سے تھوڑا سا (کوچنگ اور کھیلنا)آپ کوچنگ کے لیے کبھی نہیں کہتے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور میں کوشش کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک میں کر سکتا ہوں اسے کھیلوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں موسم گرما میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے ساتھ کھیلنے کا منتظر ہوں، کچھ ایسے ٹورنامنٹ ہیں جن میں جانے کے لیے میں نے سائن اپ کیا ہے، مجھے اب بھی گیم کھیلنے میں لطف آتا ہے۔
سابق کیوی کپتان نے کہا کہ میں نے لارڈز (انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ) میں دوسرے دن کھیل کو تھوڑا سا مس کیا۔
راس ٹیلر نے کہا کہ شاید اس وقت نہیں لیکن میرا اندازہ ہے کہ بیٹنگ کوچ یا ہیڈ کوچ ہونے کے ناطے میں نے بہت سے ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا جن کے ساتھ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہیڈ کوچنگ میں شامل ہوں گے یا عمومی طور پر کوچ بنوں گا۔
واضح رہے کہ مڈل آرڈر بلے باز نے اس سال کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
