Advertisement
Advertisement
Advertisement

انشاءاللہ وطن عزیز کو بحران سے نکالیں گے،گورنر پنجاب

Now Reading:

انشاءاللہ وطن عزیز کو بحران سے نکالیں گے،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وطن عزیز کو بحران سے نکالیں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے مشکل معاشی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ٹیکس فری بجٹ اور عام آدمی کو ریلیف دینا خوش آئند ہے۔

محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی پنجاب اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ وطن عزیز کو بحران سے نکالیں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈوبتی معیشت کا رخ موڑ کر ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 ماہ سے چند انا پرست لوگوں کے پیدا کردہ بحران سے گزر رہے ہیں، غیر یقینی صورتحال میں صوبے نہیں چل سکتے، 3 دن سے بجٹ نہیں پیش کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے رکھوالوں کو غنڈوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران وردی میں ملبوس افسروں کو ٹھڈے اور مکے مارے گئے، سب جانتے ہیں کہ ایوان میں غنڈے کس طرح ڈپٹی اسپیکر کی طرف لپکے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار بیٹے کی سسکیاں دل چیر دیتی ہیں، چار سال سے ایک پائی کی کرپشن یا منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکے، ضمانت کیس میں کرپشن کا ثبوت نہ ملنے پر ہوئی جس کا فیصلے میں بھی ذکر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر