بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے اچھا آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 ر نز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے 48 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی،شیریاس ایئر 36،ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 31 جبکہ کپتان رشبھ پانٹ نے 29 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج،انرچ نورٹجے،وائن پارنل اور ڈوائن پریٹوریس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ون ڈر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے 131 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
ون ڈر ڈوسن نے ناقابل شکست 75 رنز کی اننگ کھیلی،ڈیوڈ ملر ناقابل شکست 64 جبکہ کپتان ٹیمبا بوواما نے 10 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے بھونشورکمار،ہرشل پٹیل اور ایکسر پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
