Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما مراد راس کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما مراد راس کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
مراد راس

لاہورہائی کورٹ نے مراد راس کی درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کےغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی۔

عدالت نے پنجاب حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مراد راس کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنا کر مؤقف اختیار کیا گیا کہ 25 مئی سے لے کرحکومت بلاجوازغیرقانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔

مراد راس کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارکا پی ٹی آئی سے تعلق ہے اور سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ 25 مئی کو لانگ مارچ کے وقت پی ٹی آئی کارکنان اور رہنمائوں پربد ترین تشدد کیا گیا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لانگ مارچ کے باعث نامعلوم مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے۔ 25 مئی سے لے کر 11 جون تک درخواست گزار کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس اور ریاستی اداروں کو درخواست گزار کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست گزار کے خلاف درج کیے گئے تمام مقدمات خارج کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر