
نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مسلم لیگ ق بلوچستان کے صوبائی صدر سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو ٹیلی فون کیا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وفاقی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر آپ کو اپنی اور پارٹی قیادت کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلز پارٹی آپ اور آپ کے خاندان کے قابل قدر فیصلے کو سراہتی ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری دور میں بلوچستان کے خصوصی پیکجز دیئے گئے جن میں آغاز حقوق بلوچستان سر فہرست ہے۔
نیر حسین بخاری نے کہا کہ بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو بھرپور احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی۔
سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حیثیت وفاق کی زنجیر کی ہے، پیپلز پارٹی کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
مسلم لیگ ق بلوچستان کے صوبائی صدر سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت میں جلد کوئٹہ میں بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News