Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم اب کونسا خواب دیکھ رہے ہیں؟

Now Reading:

بابر اعظم اب کونسا خواب دیکھ رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 رینکنگ بلے باز بننا  ایک خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تجربہ کار بھارتی وکٹ کیپر  بلے باز دنیش کارتک آئی سی سی ریویو پر بات کر رہے تھے جب انہوں نے بابر  اعظم کو تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بلے باز کی درجہ بندی کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا مشورہ دیا۔

بابر اعظم  فی الحال  ون ڈے اور  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر 1 بلے باز ہیں، جبکہ وہ مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے  بعد  ٹیسٹ  رینکنگ میں پانچویں نمبر  پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی تمام فارمیٹس میں نمبر 1 بننا ایک خواب ہے اور اس کے لیے آپ کو توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور سخت محنت کرنا ہوگی۔

کپتان نے کہا کہ اگر آپ تینوں فارمیٹس  میں نمبر 1 بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خود کو فٹ اور ٹریک پر رکھنا ہوگا، بیک ٹو بیک کرکٹ ہے اور گیپ کم ہے اس کے لیے آپ کو اضافی فٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کی میں تیاری کر رہا ہوں یہ وائٹ بال میں اچھا چل رہا ہے اور امید ہے کہ میں ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8،10 اور 12 جون کو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر