Advertisement
Advertisement
Advertisement

منہ کے چھالوں سے نجات کے لئے یہ گھریلوعلاج آزمائیں

Now Reading:

منہ کے چھالوں سے نجات کے لئے یہ گھریلوعلاج آزمائیں

منہ میں چھالے ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی تاہم دیکھا گیا ہے یہ اکثر معدے کی گرمی کی وجہ سے جنم لیتے ہیں جس کے بعد آپ کاکھانا پینامحال ہوجاتا ہے کیونکہ جیسے ہی آپ تیز مصالحے دار کھانے کھاتے تو ان میں درد ہونے لگتا ہے ساتھ برش کرتے ہوئے اگر اس پر چوٹ لگ جائے توبھی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

 منہ میں چھوٹے سفید نشان گلابی سطح پر ابھر آئے ہیں تو یہ منہ میں چھالے یا زخم کی نشانی ہوتی ہے جبکہ یہ چھالے چھوٹے زخم ہوتے ہیں جو منہ کے نرم ٹشوز میں بنتے ہیں جو گال، مسوڑھوں اور زبان کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں۔

منہ میں چھالے ہونے کی صورت میں ایک تو طرف انسان مستقل درد کے برداشت کر رہا ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کھانا پینا بھی مشکل ہوجاتا ہے ایسی صورت میں وہ چاہتا ہے کہ فوری اس کا علاج کیا جائے تاکہ اس تکلیف دہ کیفیت کو دورکیا جاسکے۔

یہاں پر منہ کے چھالوں سے نجات کے لئے چند گھریلو علاج بتائے جارہیں ہیں جو آپ کے درد میں کمی لانے اور زخم مندمل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ناریل کا تیل

Advertisement

ناریل کا تیل اپنے صحت بخش اجزاء کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے اور بیکٹریا کے باعث ہونے والے منہ کے چھالوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے واضح رہے کہ یہ بات ایک طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔

صرف یہی نہیں ناریل کا تیل ورم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس طرح درد اور سرخی کودور کرنے بھی مدد دیتا ہے اس تیل کی کچھ مقدار متاثرہ حصے پر لگائیں اور اس عمل کو دن میں کئی بار دہرائیں یہاں تک کہ چھالے ختم نہ ہوجائے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے جو مختلف پکوانوں میں استعمال ہونے کے ساتھ منہ کے چھالوں کو دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اس میں موجود اکلائن اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے جو منہ کے چھالوں کی وجہ بنتا جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کریں۔

ایلوویرا

صحت کی بات ہو یا حسن بڑھانے کی ایلو ویرا جیل حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت منہ کے چھالوں یا زخموں کو تیزی سے مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی درد میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ اس کے لئے اس جیل کی کچھ مقدار متاثرہ حصوں پر لگائیں اور زخم صحیح  ہونے تک اس عمل کو دہراتے رہیں۔

Advertisement

میگنیشیا کا دودھ

میگنیشیا کے دودھ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو منہ کی تیزابیت کم کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں اور یہی تیزابیت چھالوں کو تکلیف دہ بناتی ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اس دودھ کی کچھ مقدار منہ میں بھریں اور کلی کر دیں یا اس دودھ میں روئی ڈبو کر چھالوں یا زخم پردن میں کئی بار لگائیں۔

ٹی بیگ

چائے میں کئی طرح کے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جومنہ کے چھالوں سے فوری نجات میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اس کے لئے ٹی بیگ کو پانی میں بھگوکر چھالوں پر چند منٹ کے لئے رکھیں، اس مقصد کے لئے کیمومائل ٹی بیگ بے حد مفید ہیں اس میں شامل کیمیکل سوجن کم کر کے اس حصے کو سن کر دیتے ہیں اس طرح درد میں کمی کے ساتھ اس کے صحیح ہونے کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے۔

 شہد

شہد ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ بہترین دوا بھی ہو جوکئی مسائل کے حل کا فوری علاج ہے ان ہی میں منہ کے چھالے بھی شامل ہیں، شہد کو براہ راست چھالوں پر لگائیں کیونکہ اس میں جراثیم اور ورم کش خواص پائے جاتے ہیں جو تکلیف دہ چھالوں سے فوری نجات دلاکر آرام کا سبب بنتے ہیں کوشش کریں کہ اصلی شہد استعمال کیاجائے۔

Advertisement

 نمک ملا پانی

یہ بات سننے میں عجیب لگتی ہے لیکن نمک ملا پانی منہ کےچھالوں سے تیزی سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ماہرین کے مطابق ایک چائے کا چمچ نمک ایک کپ نیم گر پانی میں ملائیں جبکہ اس میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا بھی شامل کیا جاسکتا ہے پھراس محلول سے کلیاں کریں اور تھوک دیں۔

وٹامن ای

وٹامن ای کو چہرے اور بالوں ے لئے تو استعمال کیا جاتا ہی ہے لیکن اسے منہ کے چھالوں کے لئے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے اس مقصد کے لئے وٹامن ای کی کچھ مقدار متاثرہ حصے پر لگادیں، اس تیل سے چھالے پر ایک کوٹنگ سی بن جائے گی جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گی اور جلد ٹھیک ہونے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

دہی کھائیں

دیکھا گیا ہے کہ منہ کے چھالوں کا اصل سبب معدے کی گرمی ہوتی ہے تو اس کے لئے ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں جیسے دہی۔ اس کی تھوڑی سی مقدار کو روز غذا میں شامل رکھیں اس طرح چھالے نہ صرف ٹھیک ہو جائیں گے بلکہ دوبارہ ہونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

Advertisement

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل اپنے صحت بخش خواص کی بناپر سب سے بہترین تیل تصورکیاجاتا ہے اس میں روئی ڈبوکر متاثرہ حصے پر کچھ دیر کے لئے لگا رہنے دیں، یہ منہ کے چھالوں سے فوری نجات دینے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر