ماں باپ سے محبت تو بیٹا اور بیٹی دونوں ہی کرتے ہیں لیکن بیٹیوں کا دل باپ کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔
شادی کو یادگار بنانے کے لیے لڑکیاں اکثر اپنی ماں کی شادی کا جوڑا پہنتی ہیں مگر آج ہم جس دلہن کا ذکر کرنے جا رہے ہیں اس نے اپنی شادی کے دن ایسا عمل کیا جس نے سب کو رُلا دیا ۔

ہندوستان کے شہر راجستھان میں شادی کرنے والی سوانیا کے والد شادی سے کچھ عرصے قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر گئے تھے ،مگر سوانیا نے اپنے والد کی کمی کو ایک انوکھے انداز میں پورا کرتے ہوئے ان کے آخری خط کے کچھ حصوں کو اپنے عروسی جوڑے کے دوپٹے پر کڑھوا لیا۔

سوانیا کا کہنا تھا کہ اس کو محسوس ہوا کہ شادی کے موقع پر اس کے والد اس خط کے ذریعے اس کے ساتھ ساتھ ہیں اور اس کی رخصتی ان کی دعاؤں کے سائے میں ہوئی ہے۔

سوانیا نے اپنے والد کے خط کو فریم کروا کر رکھا ہوا ہے جس کو اس نے سوشل میڈیا پر شئير بھی کیا، دلہن کے اس محبت بھرے انداز نے بہت ساری بیٹیوں کی آنکھیں نم کر دیں جو کہ اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو چکی تھیں۔
ان تصاویر پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور خوب سراہا بھی جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
