 
                                                                              رضا ربانی نے کہا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے جو قانون میں نہیں وہ بھی قانون بنا کر پیش کیا جائے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس وقت ہاؤس اور پارلیمان کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے، اگر 73 کا آئین بچے گا تو اس میں ترامیم آ سکتی ہیں اور مزید بلز بھی آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر عدلیہ کی مداخلت کو متعارف کروانے کی ڈاکٹریٹ ہو رہی ہے، کوشش کی جارہی ہے جو قانون میں نہیں وہ بھی قانون بنا کر پیش کیا جائے۔
رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں ایجنسی کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ ملازمین کو ووٹ کریں گے، یہ کونسی سول سپریمسی ہو رہی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اداروں کو بچانے کی جنگ جیت لیں گے۔
سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ جب حالات ویسے ہو جائیں گے تو بل ایوان میں لے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 