صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ طلباء ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے ذریعے مالی خود کفالت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔
گلگت کیمپس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے خود کو وقف کریں۔
اس موقع پر انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ خواتین کے تعاون کے بغیر ترقی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس میں سیاحت، کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے جنہیں ترقی کے لیے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
قبل ازیں صدر مملکت نے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلز سے نوازا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
