
بھارت میں اکثر شادیوں میں ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
گزشتہ دنوں یہ واقعہ ریاست بہار کے گاﺅں شنکر پور میں پیش آیا جب دولہا بلڈوزر پر بارات لے کر دلہن بیاہنے پہنچ گیا۔
دولہا کے پھولوں سے سجے بلڈوزر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جب بارات دلہن کے گاﺅں پہنچی تو پورا گاﺅں اس انوکھی بارات کو دیکھنے آیا۔
اس دولہا کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کو یادگار اور منفرد بنانا چاہتا تھا، چنانچہ مجھے لگا کہ بلڈوزر پر بارات لے جانا بہتر ہو گا اور دلہن کے گاﺅں آ کر جس قدر توجہ ملی ہے تو لگتا ہے میرا فیصلہ درست تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News