Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔

بلیغ الرحمان سے ایم پی اے مجتبی شجاع الرحمان، سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر معاون خصوصی  وزیراعظم، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارر اور جنید انوار چوہدری معاون خصوصی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں حکومتی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں گورنر پنجاب کے مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت بحیثیت وفاقی وزیر تعلیم متعارف کرائے گئے اور قرآن بل کے عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

گورنر پنجاب ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب تعلیم کے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا تو یکساں نصاب تعلیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور برداشت پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت عوام کے لئے ترقی، انصاف اور مساوات کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے، بدقسمتی سے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں معاشی بد حالی کے ساتھ اخلاقی قدروں کا زوال بھی ہوا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم سیمت ہر شعبے میں ترقی ہو رہی تھی، تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقیات کی تعلیم دینے کی بھی ضرورت ہے۔

محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر کام کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر