پا نچ پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والے برطانیہ کے خودمختار ادارے ’دی انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ اور ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
اس فہرست میں پانچ پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاروں کی نامزدگی کا اعلان ہوتے ہی ان اداکاروں کے مداحوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اداکار پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔
عائزہ خان اور سجل علی کا نام پچھلے سال بھی ایوارڈ کی نومینیشن لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس فہرست کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو شامل کیا جاتا ہے اور 100 پرکشش اور خوبصورت شخصیات کا انتخاب عوام کی رائے سے کیا جاتا ہے جس کے لئے آن لائن ووٹنگ کی جاتی ہے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
