Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، عاصم افتخار

Now Reading:

پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے، اس دن کو مناتے ہوئے ہم دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دن منانے کا مقصد ہے کہ ہم جبری نقل مکانی کے محرکات پر غور کریں اور پناہ گزینوں کے حالات کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے  دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ترین مہاجرین کے حالات میں سے ایک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالی ہے، پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ملک میں پناہ گزینوں کے لیے مثالی سخاوت، مہمان نوازی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے، جیسے جیسے دنیا بھر میں نئے حالات ابھر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے استحکام اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا بھی اتنا ہی اہم ہے، اس دن پاکستان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرز برائے پناہ گزین  کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این ایچ سی آر کے ساتھ اپنی قابل قدر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے پائیدار حل کے لیے اس کی کوششوں میں تنظیم کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر