Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی تباہ کن بولنگ،پروٹیز کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے

Now Reading:

بھارت کی تباہ کن بولنگ،پروٹیز کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث پروٹیز 87  رنز پر ڈھیر ہوگئے اور 82 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے،دنیش کارتھک  نے 27 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ہاردک پانڈیا 46،ایشان کشن 27 جبکہ کپتان ریشبھ پانٹ نے 17 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا جبکہ مارکو جینسن،ڈیون پریٹوریس،انرچ نورٹجے اور کیشو مہاراج نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین ڈر ڈوسن 20 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ڈی کوک 14،مارکو جینسن 12 جبکہ کپتان ٹیمبا بوواما صرف 8 رنز بنا سکے،8 جنوبی افریقن بلے باز  ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کی جانب سے اویش خان نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،یوزویندرا چاہل نے 2 جبکہ ہرشل پٹیل اور ایکسر پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دنیش کارتھک کو 55 رنز کی اننگ کھیلنےپر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیا ن ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ  آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی 19 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر