انتخابی ضابطہ اخلاق، الیکشن کمیشن نے سیاسی قائدین کو مشاورت کیلئے بلا لیا
ملتان میں انتخابی فہرستوں کے معائنے کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 453 ڈسپلے سینٹرز قائم کردیئے ہیں، عوام اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے ووٹ بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈسپلے سینٹرز کا مقصد ابتدائی انتخابی فہرستوں کو عوام کے معائنہ کیلئے شائع کرنا ہے، شہری انتخابی فہرستوں میں اپنے اور اہلخانہ کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔
ووٹ درست جگہ درج نہ ہونے یا نئے ووٹ کے اندراج کیلئے قریبی ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 پر اندراج یا درستگی کروائی جاسکتی ہے۔
عوام کی سہولت کے لئے ڈسپلے سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ پر ہی کروایا جاسکتا ہے، ڈسپلے سینٹرز 19 جون تک قائم رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
