Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، گورنر پنجاب

محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (آر ای اے پی) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

بلیغ الرحمان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو ملک کی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی زمین زرخیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاول ان اجناس میں سے ہے جسے برآمد کر کے ہر سال کثیر زرمبادلہ کمایا جاتا ہے، زراعت کے شعبے کو جدید طرز پر استوار کر کے ملک کی معیشت مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں زراعت کے شعبے کی ترقی لے لیے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ملاقات میں وفد نے بریفنگ دی کہ رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن چاول کو برآمد کر کے  حکومت کو سالانہ 2.5 بلین ڈالر کا زرمبادلہ دیتی ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں چیئرمین آر ای اے پی علی حسام اصغر، شہزاد علی ملک اور پیر سید ناظم حسین شاہ کے علاوہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے ممبران منیجنگ کمیٹی و سابق چیئرمین آر ای اے پی سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر