Advertisement
Advertisement
Advertisement

درست مردم شماری تک صاف و شفاف انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، فروغ نسیم

Now Reading:

درست مردم شماری تک صاف و شفاف انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، فروغ نسیم
فروغ نسیم

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ درست مردم شماری تک صاف و شفاف انتخابات نہیں کروائے جاسکتے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ ہوئی، ہر یوسی میں من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں آبادی کا تناسب برابر نہیں رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے خدشات پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، فری اینڈ فئیر الیکشن کیلئے ووٹر لسٹ اور حلقہ بندیوں میں خدشات کو دور کیا جائے۔

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حتمی انتخابی فہرستیں جاری ہونے سے قبل الیکشن کیسے ہوگیا، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات پر درخواست کی سماعت کرے گا، ایم کیو ایم کو پہلے دن سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر مکمل اعتماد ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ یقین ہے الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا تدارک کرے گا، ایم کیو ایم مردم شماری پر پہلے ہی سخت تحفظات کا اظہار کر چکی ہے، کراچی کے عوام کی جب تک درست گنتی نہیں ہوگی ووٹ کا حق مکمل نہیں ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری تک صاف شفاف انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، دسمبر تک مردم شماری نہیں ہوتی تو حکومت سے اس کی وجوہات مانگیں گے۔

 دوسری جانب ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظات پر الیکشن کمیشن حکام کیساتھ ملاقات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اصل میں انتخابات نہیں تھے، ہمیں پاکستان، آئین و قانون کا اتحادی ہونا چاہیے، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا راستہ گورنر سے نہیں ہماری سیاسی آزادیاں بھی رکی ہوئی ہیں، ایم کیو ایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے۔

ایم کیو ایم کنوینر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے مشکل وقت میں مڈل کلاس کو آگے بھیجا، بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان نظریاتی گیپ کو زیادہ بڑا اختلاف نہیں کہا جاسکتا، وزیراعظم ہمارے تحفظات پر کل ملاقات کرینگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر