Advertisement
Advertisement
Advertisement

مویشی منڈیوں کیلئے ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

Now Reading:

مویشی منڈیوں کیلئے ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

لاہور: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے کے تمام اضلاع میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت دے دی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں لگنے والی 262مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فرائض 5ہزار سے زائد افسران وا ہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کیلئے 271 پٹرولنگ ٹیمیں بھی شب و روز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ لاہور میں ایک ہزار سے زائد افسران اور جوان مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

راؤ سردار نے کہا کہ اینٹی رائٹ، ڈولفن اور پیروکے سینکڑو ں جوان بھی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مویشی منڈیوں میں خریداروں کے بڑھتے رش کے باعث بیوپاریوں اور شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی اور جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو مویشی منڈیوں کے اطراف میں موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران فیلڈ وزٹس کریں۔

راؤ سردار علی نے کہا کہ حساس مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو جعلی کرنسی سے لوٹنے والے نوسر بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ بیوپاریوں، خریداروں کو جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں کے اطراف میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر