Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی شاہ خرچیاں زیادہ اورحکمت عملی کم ہے، عمر ایوب

Now Reading:

حکومت کی شاہ خرچیاں زیادہ اورحکمت عملی کم ہے، عمر ایوب
عمر ایوب

یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ کر جائے گی، عمر ایوب

سابق وزیربرائے توانائی عمرایوب نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو اپنے گریبان میں جھانک کردیکھنا چاہیئے۔

رہنما پی ٹی آئی اورسابق وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا تھا کہ آج شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی حکومت اورہماری توانائی پالیسی پر تنقید کی، ہم نے جوایل این جی کے معاہدے کیے وہ ان کی حکومت سے 31 فیصد سستے تھے۔ ان معاہدوں سے پاکستان کو اگلے 10 سالوں میں 3 ارب ڈالرکی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نکمی اورنااہل حکومت صرف مفروضوں پرچلتی ہے، امپورٹڈ حکومت بجلی گھروں کوپیسے جاری نہیں کررہی اس لیے عوام کولوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے، اس حکومت کی شاہ خرچیاں زیادہ اورحکمت عملی کم ہے۔

سابق وزیرتوانائی نے کہا کہ مہنگے مہنگے بجلی کے منصوبے لگا کرملک کا نقصان کیا گیا، پاکستان میں بجلی کا8 ہزار 800 میگا واٹ شارٹ فال ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں نا شارٹ فال تھا نا ہی کوئی لوڈشیڈنگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کواپنے گریبان میں جھانک کردیکھنا ہو گا، یہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ ملک میں نئے انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر