پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ 20سیٹیں خود بتادی گیں عوام کس کے ساتھ ہیں، جو مرضی کرلیں ضمنی الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو عدالت جائیں گے،
انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، گولیاں بھی ہم نے کھائیں، پرچے بھی ہمارے خلاف درج ہورہے ہیں۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ یہ عوام کوڈرانےکی کوشش کررہے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مہنگائی عروج پر ہے اور انکو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
