Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن تیسری بار بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Now Reading:

شکیب الحسن تیسری بار بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے مومن الحق کے مستعفی ہونے کے بعد جمعرات کو آل راؤنڈر شکیب الحسن کو تیسری بار ٹیم کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بلے باز لٹن داس کو نیا نائب کپتان بھی نامزد کیا ہے۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اس وقت تک عہدوں پر رہیں گے جب تک کوئی اور فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ  مومن الحق نے منگل کو ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، 30 سالہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 2022 میں چھ ٹیسٹ میچوں میں 16.20 کی اوسط سے 162 رنز بنائے۔

شکیب الحسن  2009میں پہلی بار ٹیم کے کپتان بنے تھے، زمبابوے  سے سیریز میں شکست کے بعد 2011 میں ان کو عہدے سے برطرف کر دی گیا تھا  اور 2017 میں انہیں دوسری بار ملازمت دی گئی تھی۔

Advertisement

وہ اس عہدے پر فائز رہے جب تک کہ ان پر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کی جانب سے ان پر پابندی لگائی گئی۔

کپتان کے طور پر اپنے پچھلے ادوار کے دوران، شکیب  الحسن نے 14 میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی، جس میں تین فتوحات اور 11 شکستیں ہوئیں۔

بنگلادیش ٹیم 5 جون کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ دو ٹیسٹ ،3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلےگی۔

محمود اللہ ٹی ٹوئنٹی جبکہ تمیم اقبال ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر