Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو کن بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟ جانئیے

Now Reading:

اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو کن بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟ جانئیے
اے سی

کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ سارا دن ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے سے آپ کوکئی طرح کی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں ، جس میں سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کی بیماری، جسم میں مستقل درد، جلد کے مسائل وغیرہ بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

مستقل ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں ، اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو ان بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟

سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل:

 اے سی میں رہنے سے آپ گرمی سے تو نجات پا لیتے ہیں لیکن اس کی مستقل ٹھنڈک آپ کے پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر اے سی کے فلٹر کی بار بار صفائی نہ کی جائے تو اس میں بھی جراثیم اورگرد وغبار جو کہ ہوا کے ساتھ ہماری سانس میں شامل ہو جاتا ہے اس سے الرجی اور دوسری بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

 ایک خاص قسم کے بیکٹیریا، لیگیونیلانیموفیلا کی وجہ سے بھی سانس لینے کے عمل کو متاثر کرنے والی ایک اور بیماری، لیگیونیئر بھی ہوسکتی ہے۔

 پھیپھڑوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے ، جو لوگ نزلہ زکام کے مستقل مریض ہیں ان کو خاص کر بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کندھوں اور سر میں درد:

ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈک سے سراورکندھوں میں مستقل درد بھی رہنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس کی ٹھنڈک جسم کے پٹھوں اور جوڑوں کو متا ثر کرتی ہے اور اس سے جسم کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں۔

یہ ٹھنڈک جسم میں بیٹھ جاتی ہے  اور خاص کر اگراے سی کی کولنگ زیادہ ہو تو پھر تو یہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے کیونکہ اس ٹھنڈک سے نکل کر جب آپ باہر کے درجہ حرارت میں آتے ہیں تو یہ زیادہ مضر صحت ہو تا ہے جسم کا درجہ حرارت بار بار کم زیادہ ہوتا ہے جو کہ آپ کی باڈی پر اثر انداز ہو تا ہے۔

Advertisement

اس لئے کوشش یہ کرنی چاہیے کہ مستقل سارا دن اے سی میں نہ رہیں بیچ میں کچھ وقت کے لئے نارمل ٹمپریچرمیں بھی اپنے جسم کو رکھیں تاکہ ٹھنڈ کا اثر کچھ کم ہو۔

اے سی کا ٹمپریچر کم پہ نہ رکھیں

اکثر لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ بہت زیادہ کولنگ پسند کرتے ہیں۔ اسی لئے وہ ائیرکنڈیشنر کا ٹمپریچر16 سے 22 کے درمیان میں رکھتے ہیں ، جو کہ آپ کے جسم کے لیے مضر ہوتا ہے۔

بہت زیادہ ٹھنڈک آپ کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور جوڑوں میں درد کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلد بوڑھے ہوتے ہیں

مستقل ائیر کنڈیشنر میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں ، جی ہاں ان کی جلد پر جھریاں جلدی بڑ جاتی ہیں ، کیونکہ اے سی کمرے کی نمی کو کھینچ لیتا ہے، جس کی وجہ سے خشکی بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement

اے سی میں زیادہ بیٹھنے یا رہنے والوں کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں جلدی پر جاتی ہیں۔

اس لئے اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پانی کا استعمال بڑھا دیا جائے یا پھر روم ہیومیڈیفائیر کا استعمال کیا جائے جو کہ کمرے میں نمی کا تناسب برقرار رکھے۔

اس کے ساتھ ساتھ پانی پیتے رہیں تاکہ جلد خشک نہ ہو۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر