Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے

Now Reading:

کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے

آلو بخارے کو ملٹی وٹامن پھل کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے،بی ٹو، بی تھری، بی سِکس، وٹامن سی،وٹامن کے، وٹامن پی کے علاوہ چونا، فاسفورس، فولاد، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، تانبا، مینگنیز،پوٹاشیم،سیلینیئم، سوڈیم اور میگنیشم، فاسفورس اور کیلشیم کے علاوہ منفرد فائٹونیوٹریئنٹس اور فینولز ہوتے ہیں۔

آلو بخارے کے فوائد:

آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو ختم کرتا ہے۔

یہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بہتر ہے۔

یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔

Advertisement

اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لئے بی پی کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔

دل کیلئے مفید غذا ہے۔

شوگر میں مفید:

آلو بخارے میں موجود بائیوایکٹو کمپاؤنڈ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس میں موجود فائبر جسم کی کاربوہائیٖڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے اس سے ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے اس مرض کی سنگینی سے بچنے میں آسانی ہوتی ہے۔

دماغی صحت کے لیےمفید:

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق آلو بخارے میں موجود پولی فینولز دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے جبکہ دماغی کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے دماغی امراض جیسے الزائمر وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Advertisement

نظام ہاضمہ کی بہتری :

آلو بخارا غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جبکہ جسم سے گندگی کے موثر اخراج میں مدد دیتا ہے۔

قبض کےمریضوں کے لئے آلو بخارے بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

بینائی کے لیے فائدہ مند:

وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، کیونکہ یہ اجزاء آنکھوں کی صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

آلو بخارہ کیروٹین، لیوٹین اور دیگر سے بھرپور پھل ہے جو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں

Advertisement

دوران خون بہتر کرے:

آلو بخاروں میں وٹامن کے اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتے ہیں، اسی طرح اس پھل میں مناسب مقدار میں آئرن اور کاپر بھی موجود ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے بننے میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ خون بھی صاف ہوتا ہے اور دوران خون بہتر ہوتا ہے۔

جلد کے لیے فائدہ مند:

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو خوبصورت بنانے، نوجوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں، وٹامن سی جلد پر جھریاں اور فائن لائنز کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

جسمانی گرمی کا علاج:

آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہے اور اس طرح جسم کی گرمی دور کرتا ہے، پیاس کو بجھاتا ہے اور بدن کی حدت میں نہایت موثر ہے۔

Advertisement

گرمی کی وجہ سے جن لوگوں میں سر میں درد ہوجاتا ہے اس صورت میں آلو بخارا کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

موسم گرما میں قے اور متلی کا موثر علاج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر