
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران بلوچستان پولیس کے پیشہ وارانہ امور اور امن امان پر بریفنگ پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط و مربوط تعلق اور تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے ان کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے آئی جی پولیس کو گائیڈ لائنز دیں اور بتایا کہ حکومت پولیس کو بہترین فورس بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریگی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس فورس اپنے کردار و اخلاق کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرے، دوران چیکنگ پولیس عوام کی عزت نفس ہر صورت برقرار رکھے۔
اس موقع پر آئی جی پولیس کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق پولیس میں ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News